چار روز سے لاپتہ ڈاکٹر زاہد کہرو لاڑکانہ کے قریب سے بازیاب

اتوار 31 دسمبر 2023 22:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2023ء) دادو سے 4 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر زاہد کہرو کو لاڑکانہ کے قریب درگاہ سے بازیاب کروالیا گیا۔

(جاری ہے)

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی)شبیر سیٹھارکے مطابق لاپتہ ڈاکٹر اپنا موبائل فون اور دیگر سامان گھر چھوڑ گئے تھے۔ایس ایس پی نے بتایاکہ ڈاکٹر کے پاس موجود انٹرنیٹ ڈیوائس کو ٹریس کر کے انہیں بازیاب کروایا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر زاہد کے لاپتہ ہونے کی تفتیش مکمل کر کے مزید تفصیلات دیں گے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں