ڈگری کالج پنجگور میں بی اے، بی ایس سی کے داخلہ نہ ملنے کے خلاف طلباء کا احتجاج

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:49

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈگری کالج پنجگور میں بی اے،بی ایس سی کے داخلہ نہ ملنے کے خلاف طلباء کا احتجاج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج پنجگور میں بی اے ،بی ایس سی کے داخلے کا اجازت نامہ نہ ملنے کے خلاف طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی اس دوران نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پرمطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اس دوران طلبا نے بی اے،اور بی ایس سی کو بحال کرنے اور طلبا ء کو فوری داخلہ دینے کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اس دوران طلبا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی اے اور بی ایس سی میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے طلبا کا نہ صرف سال ضائع ہورہا ہے بلکہ طلبا کے زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر تعلیم ہائی یرزایجوکیشن میر اسد اللہ بلوچ چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری تعلیم اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج پنجگور میں بی اے،بی ایس سی کا داخلہ دیا جائے۔

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں