ّڈگری کالج گوادرکے طلباء کا پریس کلب اور ایم پی اے گوادرکے گھرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 23 نومبر 2019 19:01

Gگوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2019ء) ڈگری کالج گوادرکے طالب علموں کا پریس کلب اور ایم پی اے گوادرکے گھرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،کالج میں لیکچراروں کی کمی اور پیشکان کے طالب علموں کے لیئے بس کا انتظام نہ کرنا زیادتی ہے تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج گوادرکے طالب علموں نے کالج میں تعلیمی فقدان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے طالب علموں نے کالج انتظامیہ ،وزرارت تعلیم اور آئیرایجوکیشن بلوچستان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی طالب علموں کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج گوادرتمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے کالج میں اساتذہ کی کمی ہے جبکہ پیشکان کے طالب علم کالج بس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں طالب علموں نے ایم پی اے گوادرکے رہائشی گھر کے سامنے بھی احتجاج کیا اور کہا کہ ایم پی اے گوادرہر بار وعدہ کرکے بھول جاتے ہیں اور انکے عدم توجہی کی وجہ سے ڈگری کالج گوادرمسائلستان بنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کالج بلڈنگ کی چھت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت گرسکتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ڈگری کالج گوادرکے بنیادی مسائل کو فوری طورپر حل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں