ایرانی حکام نے مختلف علاقوں سے 60 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا

منگل 26 فروری 2019 22:43

ایرانی حکام نے مختلف علاقوں سے 60 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) ایرانی حکام نے مختلف علاقوں سے 60 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق ایران میں داخل ہونے والے مختلف ایجنٹوں کے ذریعی60 پاکستانی ایران میں گرفتار تحقیقات کے بعد تفتان انتظامہ کے حوالے کردیئے گئے یہ پاکستانی مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے ایرانی سرحدی حکام نے غیر قانونی سفر کے الزام میں تمام پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا یہ پاکستانی روزگار کی تلاش میں ایران سے بیرون ملک جا نے کی کوشش کررہے تھے ناکام رہے تفتان لیویز نے تفتان لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں