دالبندین ،چوری کی بڑھتی وارداتوں سے تاجر برادری غیر محفوظ ،عید قریب آتے ہی چوروں نے سراٹھا لیا

جمعہ 22 مارچ 2024 22:58

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) دالبندین میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تاجر برادری غیر محفوظ عید قریب آتے ہی چوروں نے سراٹھا لیا کوئی بھی شہری یا تاجر چوروں کے خوف سے باہر نکلنے سے قطرارہے ہیں چور اتنی دیدہ دلیری سے وارادات کرتے ہیں اب چہرے کو بغیر ڈھانپے دوکانوں کا تالا توڑ کر تسلی کے ساتھ اپنی من پسند چیزیں اٹھا کر فرار ہوجاتے ہیں گزشتہ روز دالبندین بابائے چاغی روڈ پر نزد ڈنو کے مقام پر صبح سویرے چوروں نے دوکان کے فرنٹ دروازے کے تالے توڑ کر دوکان کے اندر داخل ہوگئے دوکان کے اندر موجود موٹر سائیکل، نغدی رقم ،سگریٹ ودیگر ضروری اشیاء ہزاروں روپے کی تسلی سے اٹھا کر رفو چکر ہوگئے چوری کی تمام وارادات سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے اور چوروں کا چہرہ بھی صاف واضع نظر آجاتے ہیں اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے دالبندین میں امن وامان چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے سی سی ٹی وی میں دکھائی دینے والے چوروں کو کیا انتظامیہ پکڑ پائیگی بظاہر بہت مشکل لگ رہا ہے کیونکہ چوروں اور ڈاکووں کے سرکوبی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص اقدامات نظر نہیں آتا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے خدارہ تاجروں اور شہریوں کے تحفظ کے لیئے فوری طور پر اقدامات اٹھائی جائے عوام مکمل طور پر عدم تحفظ کے شکار ہے انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں