دالبندین مونسپل کمیٹی کے چیئر مین میر فیصل جان نوتیزئی کی صدارت میں ایم سی ہال میں اجلاس کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2024 22:58

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) دالبندین مونسپل کمیٹی کے چیئر مین میر فیصل جان نوتیزئی کی صدارت میں ایم سی ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسلراں۔صحافی برادری نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں کے بعد سٹی و گردونواح میں جمع شدہ پانی کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے مونسپل کمیٹی کے عملے نے بہتر انداز میں نکاسی آب کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ا نہوں نے ہدایت کی ٹریکٹر دیگر سرکاری مشنری کو مرمت کے لئے فورآ تجویز پیش کریں تاکہ عوام کی سہولت کے لئے جلد ہی دستیاب ہو۔

انہوں نے کہا میونسپل کمیٹی دالبندین انجمن تاجران اور دالبندین انتظامیہ سے مل دالبندین بازار میں اشیاء و خوردونوش کی قیمتوں کو بھی چیک کریگی۔اجلاس میں بی فارم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا بی فارم فیس میونسپل کمیٹی صرف دو سو روپے لیا جاہے گا اگر کسی نے بی فارم کی فیس دوگنا لی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین میر فیصل جان نوتیزی نے کہا کہ دالبندین کی صفائی ستھرائی کے لئے ایک میکنزم بناہیں گے تاکہ شہر کو کلین کیا جائے۔

اجلاس میں مہنگاہی کی روک تھام کے مشترکہ میٹنگ طلب کی جائے گی تاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرسکے۔انہوں نے کہا کہ مونسپل کمیٹی کے خراب مشنری کو مرمت کے لئے زاتی جیب سے کرنے کا اعلان کردیا۔عنقریب شہر میں کتا مار مہم شروع کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں