سر دار عطاء اللہ مینگل بلوچستان کے عوام کی حقوق کے پرامن جدوجہد کا اہم ستون تھے ،حاجی میر محمد ہاشم نو تیزئی

رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں سکے گا، رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 8 ستمبر 2021 20:18

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ایم این اے حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے بی این پی کے سرپرست اعلیٰ اور قائد بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی سیاسی جدوجہد، لازوال قربانیوں اور بیش بہا خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کی حقوق کے پرامن جدوجہد کا اہم ستون تھے جن کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل نے ون یونٹ کے دور میں بلوچستان کے عوام کی فلاح و بقاء اور ان کے حقوق کی تحریک شروع کی جس کے نتیجے میں ون یونٹ ختم کردیا گیا اور باقاعدہ بلوچستان صوبے کا قیام عمل میں آیا. ان کا کہنا تھا کہ اپنے فرزند اسداللہ کی اغوانما گرفتاری کے بعد تاحال گمشدگی اور قید و بند کی متعدد صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود سردار عطاء اللہ مینگل اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ان کا کہنا تھا کہ آمریت کا دور یا نام نہاد جمہوریت کے ادوار ہوں ہر موقع پر سردار عطاء اللہ مینگل نے صدائے حق بلند کرکے قوم کی رہنمائی کی اور انھیں حکمرانوں کی مکر و فریب سے آگاہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے سردار عطاء اللہ مینگل کے زیر سایہ خود کو صوبے کی عوام کا ماس پارٹی بناکر بھرپور عوامی قوت اور حمایت حاصل کی ان کا کہنا تھا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی رحلت سے بلوچستان اور ملک بھر کے عوام ایک فہم و فراست کے حامل ترقی پسند سیاستدان سے محروم ہوگئے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی. ان کا کہنا تھا سردار عطاء اللہ کی جدائی صرف ان کے خاندان نہیں بلکہ بلوچستان کی ہر فرزند کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالیٰ انھیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں