درگئی‘تحصیل درگئی میں سٹیل ملز کے زہریلے دھویںکے اخراج کے خلاف ویلج کونسل ناظمین و نائب ناظمین کا ایکا

اتوار 6 نومبر 2016 15:10

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء)تحصیل درگئی میں سٹیل ملز کے زہریلے دھویںکے اخراج کے خلاف ویلج کونسل ناظمین و نائب ناظمین کا ایکا۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی سے ماحولیات کے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مرتکب سٹیل ملز فوری بند کرنے کا قرار داد متفقہ طور پر منظور۔ تفصیلات کے مطابق : تحصیل درگئی میں سٹیل ملز کے زہریلے دھویں کے اخراج کے خلاف ممبران ضلع کونسل و تحصیل کونسل٬ ویلج کونسل ناظمین و نائب ناظمین اور منتخب کونسلرز کا ایک پر ہجوم جرگہ کا انعقاد حجرہ صدر ناظمین اتحاد شمشیر علی خان درگئی میںکیا گیا جس میں ممبران ضلع کونسل حاجی محمد طیب ٬ محمد سفید خان ٬ ممبر تحصیل کونسل درگئی احسان اللہ خان٬ ویلج کونسل ناظمین مکرم شاہ ٬ نائب صدرمرزا خان سینئر نائب صدرغلام حبیب خان ٬ جنرل سکرٹری عمر صدیق خان ٬ جمعہ راز خان ٬ عالمزیب خان ٬ بہرام خان ٬ نائب ناظمین الیاس خان ٬ حاجی ظریف خان ٬ انجنیئر عمر وہاب خان ٬ میاں عالمگیہر خان ٬ٹریڈ ایسوسی ایشن درگئی کے نائب صدر سیف اللہ شہاب ٬حاجی نیاز محمد ٬ شیر نواب خان خٹک ٬ شاہد علی اور دیگر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی مالاکنڈ تحصیل درگئی کے علاقوں خارکئی٬ مہردے ٬ سخاکوٹ ٬درگئی جبن ٬ دوبندئی اور ہیروشاہ میں قائم ہونے والے سٹیل ملز کے این او سی منسوخ کردیں کہ پہلے سے قائم سٹیل ملز درگئی و خارکئی میں زہریلے دھویں چھوڑ کر آبادی کو کینسر اور پھیپھڑوں و سانس کے مختلف بیماریاں بانٹ رہے ہیں اور خارکئی میں ایک سال کے دوران کنیسر کے سات مریضوں کے انکشاف پر سخت تویش کا اظہار کیا گیا ۔

منتخب ناظمین٬ ضلع کونسل و تحصیل کونسل کے ممبران اور نائب ناظمین ویلج کونسل نے متفقہ منظور ہونے والے قرار داد کے ذریعے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ سٹیل ملز کو آلودگی اور زہریلے دھویں کنٹرول کرنے کے پلانٹس کے عدم انتظام کے باوجود ان سٹیل ملز کو این او سی جاری کرنے والے متعلقہ حکام کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے اور مزید قائم ہونے والے سٹیل ملز کو این او سی جاری نہ کی جائے کہ تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں میں آبادی سٹیل ملز کے زہریلے دھویں سے بوڑھے بچوں اور خواتین میں سانس ٬ پھیپھڑوں کے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جن میں کینسر سرفہرست ہے۔

ان منتخب بلیداتی نمائندگان نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تحصیل درگئی کے غیر آباد علاقوں میں انڈسٹریل زون کے لئے اراضی مختص کرکے ان میں کارخانے قائم کئے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں لیکن آبادی کے زندیک ان کارخانوں کا قیام فوری طور پر بند کردی جائے۔ انہون نے کہا کہ کسی بھی مقام پر سٹیل مل لگانے کے لئے پہلے زہرلیے دھویں کو کنٹرول کرنے کا پلانت لگانا چاہئے لیکن تحصیل درگئی میں قانون کے خلاف زہریلے دھویں کے کنٹرول کا پلانٹ کسیبھی قائم کارخانے یا قائم ہونے والے کارخانے میں نصب نہیں ۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں