ملاکنڈ کے منتخب نمائندوں نے ضلع کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا

اتوار 6 نومبر 2016 15:10

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر شفیع الله نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے منتخب نمائندوں نے ضلع کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا آئندہ الیکشن میں شکست دیکر اپنے بزرگوں کی طرح ملاکنڈ بالخصوص پی کے 98کو ترقی کی راہ پر گامزن کرونگا٬پشتون قوم تاریخ کے نازک دور سے گُزر رہی ہیں لہذا وقت اور حالات کا تقاضا ہیں کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے سُرخ جھنڈے تلے متحد ہو کر ملی قائد اسفندیار ولی خان اور معمار پختونخواہ امیر حیدر خان ہو تی کے ہاتھ مظبوط کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کونسل کوٹ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں حاجی حبیب سید٬ فاتح الرحمان٬فضل مالک کاکا٬اشریف گل کاکا٬امتیاز٬فدا حُسین٬محمد آیاز٬جہان کریم٬عبدالرحیم٬فیض الرحمان٬مصبا ح الرحمان٬ملک آمان٬نیک محمد٬اکبر خان٬ہمت خان٬بخت محمود عرف نرے٬سیر محمد٬زیرالحکیم٬طور اُستاذ٬امیر سید٬ظاہر گُل٬عباس خان٬فرمان خان٬حاجی الف سید٬محمد صادق٬تحسین الله٬حیات خان٬طفیل خان٬مشتاق خان٬اشفاق خان٬اشتیاق خان٬عُزیر گل٬سجاد خان٬زاھد گل٬امیر نواب٬خائید گل٬سبحان گل٬فیاض امیر صاحب٬آصف٬حامد٬لحاظ گل کی خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے اے این پی کو ٹ کے صدر عجب سید منیجر٬سید محمود ٬پشتون ایس ایف کے ذیشان خان ٬گل زمین٬کفایت الله٬حبیب الرحمان اور حاجی حبیب سید نے بھی خطاب کیا۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں