پاکستان کی سلامتی و بقا اور استحکام کیلئے نوجوانوں کو اپنے اندر قائد اعظمؒ کا یقین اور اعتماد پیدا کرنا ہو گا ،ْ فدا حسین کیانی

پامی کے پلیٹ فارم سے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو مظبوط اور منظم کیا جانا چاہے ،ْسیمینار میں مقررین کا خطاب

پیر 20 نومبر 2017 16:39

درگئی پختونخواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) مسلم لیگ ’’ن‘‘ آزاد جموں وکشمیر کے چیئرمین تنظیمی بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل حکومت آزاد کشمیر فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و بقا اور اس کے استحکام کے لئے نوجوانوں کو اپنے اندر قائد اعظمؒ کا یقین اور اعتماد پیدا کرنا ہو گا ، آج ملک پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے اور ہم تقسیم در تقسیم کا شکار ہو رہے ہیں ، ملک کے اندر نظریہ پاکستان کی جگہ علاقائی ، قبیلائی، تعصبات اور مذہبی فرقہ بندیوں نے لے لی ہے ،ْ بانی پاکستان قائد اعظم اور علامہ قبال نے جو نظریہ اور فکر برصغیر کے مسلمانوں کو دیکر ایک منزل حاصل کی تھی ہم اُس سے نہ صرف لاتعلق بلکہ بہت دور ہورتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سنگین حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نئی نسل کو نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کے مقاصددسے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دی جائے ۔ وہ یہاں درگئی میں پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (اولڈ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ) خیبر پختونخواہ کے صدر گل زمان کی طرف سے منعقد کئے گئے ’’نظریہ پاکستان کے تناظر میں نوجوانوں کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جسکی صدارت پامی کے سینئر وائس چئیرمین جاوید گورائیہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل محمد اقبال ڈار تھے، اس سیمنار سے سابق ایم این اے اور سابق صدر پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ریاض فتیانہ ، پامی سندھ کے صدر کاشف نظامانی ، پنجاب کے صدر وسیم خان ، بلوچستان کے شکیل روشن ، ندیم پانیزئی، نور محمد حسن زئی ، سابق مشیر آزاد کشمیر سردار عبد الرازق خان ایڈووکیٹ ، ایم ایس ایف خیبر پختونخواہ کے صدر مسلم خان ، پشاور سے انتخاب عالم ، لاہور سے مہر جہانگیر ، احمد پور شرقیہ سے سید مجتبیٰ بخاری ، لاہور سے میر افتخار احمد یار ، لاڑکانہ سے عامر بھٹو، راولپنڈی سے راجہ حمید احمد سلیم ، راجن پور سے کور کمال اختر ، ڈی جی خان سے آغا حبیب الرحمان ، سکھر سے امیر بخش مہر ، حید رآباد سے چوہدری مظہر الحق، پشاور سے وصال خان ،چنیوٹ سے مخدوم راشد قمر اور ملک بھر کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے پامی کے رہنمائوں نے خطاب کیا ۔

سیمینار میں مقررین نے کہا کہ پامی کے پلیٹ فارم سے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو مظبوط اور منظم کیا جانا چاہے کیونکہ یہی وہ واحد تنظیم ہے جو ملک کے اندر نظریہ پاکستان کے فروغ اور ترویج کیلئے مثبت کردار ادا کر سکتی ہے ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان مضبوط و محفوظ ہو گا تو ہمارا مستقبل بھی محفوظ ہو گا ، ہمیں اپنے اسلا ف کی جدو جہد کو مشعل راہ بنا کر ملک کو نظریاتی ، سیاسی ، فکری ، معاشی ، اقتصادی بنیادوں پر مظبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

فدا حسین کیا نی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کا خطہ پاکستان کا مظبوط دفاعی حصار ہے ،بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام آج بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سروں پر باندھ کر اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں