عوام کی جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہی. عطا الرحمن ترین

بدھ 29 جون 2022 22:50

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) فلائیٹ لیفٹینٹ (ر) عطاء الرحمن ترین نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ ہمارا اولین فرض ہی. یہ بات انھوں نے سوئی پہنچنے پر عوام کے پرجوش استقبال کے موقع پر کہا. واضح رہے کہ ایس پی عطا الرحمن ترین کا تبادلہ ڈیرہ بگٹی سے سبی سی ٹی ڈی بطور ریجنل آفیسر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اور اب پھر تبادلہ بطور ایس پی ڈیرہ بگٹی ہوئی. سوئی پہنچنے پر بگٹی کالونی میں سوئی کی شہریوں ، ہندو کمیونٹی اور تاجر برادری کی جانب سے نئے تعنات ہونے والے سپریڈٹیٹنٹ آف پولیس ڈیرہ بگٹی کا پرجوش استقبال کیا۔

فلائیٹ لیفٹینٹ (ر) عطائ الرحمن ترین دپکتی دھوپ میں عوام کا محبت دیکر ان سے ملاقات کی تاجر برادری کی جانب سے ہار پہنائے گئے۔فلائیٹ لیفٹینٹ (ر) عطاء الرحمن ترین نے عوم کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ ڈیرہ بگٹی عوام کیلئے اس کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔ وہ کسی بھی مسلہ کی وجہ سے بلا جھجک مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں