ڈیرہ بگٹی میں موزی مرض ملیریا کے روک تھام کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

جمعہ 18 اگست 2017 19:43

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)ڈیرہ بگٹی میں موزی مرض ملیریا کے روک تھام کے لئے ایک اوائرنس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،ورکشاپ کا اہتمام گورئمنٹ گرلز ہائی اسکول میں کیا گیا،ورکشاپ کے مہمان خصوصی اینٹی ملیریا کمپین بلوچستان کے صوبائی سربراہ فیض محمد جعفر تھے،جب کہ ورکشاپ میں ان کے علاوہ ڈاکٹر خلیل احمد بگٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مس عائشہ بگٹی ہیڈ مسٹریس گورئمنٹ گرلز ہائی اسکول اور پندرہ فیمیل ٹیچرز کے علاوہ اسکول کی بچیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،ورکشاپ کے صوبائی سربراہ فیض محمد جعفر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان بھر میں ستر فیصد علاقوں میں ملیریا کا خاتمہ کردیاگیاھے،جبکہ صوبہ بھر میں ہر جگہ پر ملیریا کے خاتمے کے ادویات بھی موجود ہیں،آخر میں انہوں نے تمام شرکا بالعموم جبکہ میڈیا نمائندگان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں