ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ، قبائلی امن لشکر کے دو اہلکار زخمی

جمعرات 24 جنوری 2019 21:03

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2019ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ، قبائلی امن لشکر کے دو اہلکار زخمی ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ کے ڈنڈا رینج میں قبائلی امن لشکر کے دو رضاکار حسب معمول پیدل گشت پر تھے کہ ایک رضاکار کا پاوں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر آنے کے باعث بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث دو اہلکار علی نواز اور دوست محمد نوثانی بگٹی زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد قریبی چوکی پر موجود ایف سی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا زرائع کے مطابق ایک رضاکار جو کہ معمولی زخمی تھا اسے ابتدائی طبعی امداد کے بعد فارغ جبکہ شدید زخمی ہونے والے اہلکار کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں