ڑ*ڈیرہ بگٹی، بدبخت بیٹے نے پتھر مار مار کر کر ستر سالہ والد کوقتل کردیا

جمعرات 30 مئی 2019 22:35

ًڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2019ء) نواحی علاقے پٹوخ میں خون سفید ہوگیا بدبخت بیٹے نے پتھر مار مار کر کر ستر سالہ والد کوقتل کردیا پولیس کے مطابق نواحی علاقے پٹوخ میں بدبخت شخص شیرجان نے اپنے سالوں کے ساتھ مل کر اپنے حقیقی والد کو سر پر پتھر مار مار قتل کردیا قتل والے شخص کی لاش کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جان بحق شخص کی شناخت سنجر خان کے نام سے کیا گیا جو کے نواحی علاقے پٹوخ کے ہی رہائشی بتائے گئے جبکہ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ بظاہر گھریلو ناچاقی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں