ذ* ڈیرہ بگٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،منشیات فروش گرفتار

اتوار 21 جون 2020 19:10

% ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2020ء) ڈیرہ بگٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی منشیات فروش گرفتارمنشیات برآمدپولیس کے مطابق ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عطاء الرحمن ترین کی ہدایات پر ڈیرہ بگٹی پولیس کی جانب سے جرائم و منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سوئی خالد بزدار کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے محمد اعظم گشکوری نے اپنے ٹیم کے ہمراہ محمد کالونی میں کامیاب کاروائی کر کے یارو عرف کالیا سے دوران تلاشی 300 گرام پختہ چرس برآمد کیا جاکر حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم کے خلاف 9B نارکوٹکس کا مقدمہ درج کیا گیاگرفتار ملزم کو مزید کاروائی کیلئے حوالہ تھانہ سٹی سوئی کیا جا کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں