بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ بگٹی کا رنگوانی برادری کی آبائی زمینوں پر مبینہ قبضہ ظلم، قبضہ گیروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

ہفتہ 30 جنوری 2021 22:19

ًڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ بگٹی نے رنگوانی برادری کے آبائی زمینوں پر مبینہ قبضے کو ظلم قرار دیتے ہوئے قبضہ گیروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا زرائع کے مطابق بگٹی قبیلے کے زیلی شاخ رنگوانی مرہٹہ بگٹی کے زمینوں پر مبینہ قبضے اور قبضے کے خلاف رنگوانی برادری کی خواتین و بچوں سمیت درجنوں افراد کے دھرنا و احتجاج پر بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ بگٹی کے رہنماں میر جمال خان کلپر اور میر فاروق راہیجہ بگٹی نے شدید ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں کسی مظلوم قوم کے ساتھ ظلم و زیادتی قطعا قابل قبول نہیں ہے بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ بگٹی نے دھرنے کے شرکا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور ملکی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ رنگوانی برادری کے آبائی زمینوں کو واگزار کرکے اصل وارثوں کے حوالے کیا جائے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں