محکمہ تعلیم کے 24فوت شدگان کے لواحقین کو تعیناتی کے آرڈرز دے دئیے گئے ‘عبدالرزاق بگٹی

ہفتہ 24 فروری 2024 22:22

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) محکمہ تعلیم کے 24فوت شدگان کے لواحقین کو تعیناتی کے آرڈرز دے دئیے گئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالرزاق بگٹی اور دیگر نے تقرر نامے لواحقین کے حوالے کردئیے تقرر نامے ملتے ہیں بیروزگار نوجوانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے اظہار تشکر اور انہیں خراج تحسین پیش تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ تعلیم ڈیرہ بگٹی کے 24 فوت شدگان کے لواحقین کو تقرر نامے دینے کی تقریب کا انعقاد ڈی ای او آفس ڈیرہ بگٹی میں ہوا تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالرزاق بگٹی ایجوکیشن آفیسر ربنواز بگٹی جی ٹی اے بی ڈیرہ بگٹی کے صدر غوث بخش بگٹی جی ٹی اے آئینی ڈیرہ بگٹی کے صدر محمد امین بگٹی جی ٹی اے رہنماء حمیداللہ بگٹی کلریکل اسٹاف کے بابو محمد طارق بزدار بلوچ بابو حاجی عبیداللہ بگٹی بابو محمد صادق بگٹی بابو محمد حسین بگٹی بابو منظور احمد بگٹی بابو نور محمد بگٹی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب تقسیم تقررنامہ کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے کی گئی تلاوت کلام پاک کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالرزاق بگٹی ایجوکیشن آفیسر ربنواز بگٹی جی ٹی اے کے ضلعی صدر غوث بخش بگٹی جی ٹی اے آئینی کے ضلعی صدر محمد امین بگٹی نے اپوائنٹمنٹ آرڈرز ملنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دینے کیساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دینگے اس موقع پر تقررنامے حاصل کرنے والے بیروزگار نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی نوجوانوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالرزاق بگٹی محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں