مویشیوں کی نسل کشی سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ،ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی ، حکومت پنجاب مویشی پال کاشتکاروں کے معاشی حالات بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک

جمعہ 4 اکتوبر 2013 16:45

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اکتوبر 2013ء) ڈسٹرکت آفیسر لائیوسٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی نے کہا ہے کہ مویشیوں کی نسل کشی سے دودھ اور گوشت پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مویشی پال کاشتکاروں کے معاشی حالات بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی ورکشاپ کو بتایاگیا کہ مویشیوں کو بیماری سے کس طرح محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد منیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ تربیتی ورکشاپ میں مویشیوں کو کانگو وائرس سے بچانے کے لئے بھانوں میں سپرے کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایاگیا ․وینٹری آفیسر ڈاکٹر سجاد سلطان نے کہا کہ جنوبی پنجاب لائیو سٹاک کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے تربیت کا مقصد لائیوسٹاک کے شعبہ سے منسلک افراد کو مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے پراجیکٹ منیجر علی محمد اور پراجیکٹ کوراڈینٹر کمیونٹی سپورٹ کنسرن خلیق الزماں نے کہا کہ ان کی تنظیم محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے مویشی پال حضرات کی ایک ماہ کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے ورکشاپ کا دائرہ کار دیگر یونین کونسلوں تک وسیع کیاجائے گا نوجوانوں کو مرحلہ وار 4ماہ کی ضروری تربیت دی جائے گی ورکشاپ میں دیہی مرغبانی کے حوالے بھی آگاہی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں