غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ’’ڈویلپنگ ہیومن کییپٹل ‘‘کے موضوع پر ورکشاپ

منگل 5 دسمبر 2023 16:57

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سافٹ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے اشتراک سے ’’ڈویلپنگ ہیومن کیپیٹل‘‘ کے موضوع پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں یونیورسٹی کے ایم فل اور بی ایس فائنل ائیر کے طلبہ شریک ہوئے۔

اس پروگرام کے تحت بین الاقوامی سطح کے ٹرینر مختلف شعبوں میں طلبہ کو تربیت فراہم کریں گے۔ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد علی تارڑنے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیشن کی اغراض و مقاصد بیان کئے۔اس موقع پر پیف کے محمد عثمان نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد طلبہ کی مالی معاونت کے ساتھ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں آمدن میں اضافہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر عابد محمود علوی نے کہا کہ اب طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارتوں کی بھی اشد ضرورت ہے کیونکہ آنے والے وقت میں مختلف قسم کی مہارتیں نوجوانوں کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکیں گی۔ پیف ٹرینر ڈاکٹر ساجد اقبال نے شرکا کو مختلف سافٹ ویئرز، ایپس اور آن لائن ورکنگ بارے مکمل آگاہی فراہم کی جن میں مہارت حاصل کرنے کے بعد وہ اپنےتعلیمی اخراجات بھی پورے کر سکتے ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی اپنی آمدن کو جاری رکھ سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں