تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری

جمعہ 22 دسمبر 2023 17:21

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کی طرف سے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈیرہ غازی خان بورڈ کے مطابق 15ا پریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ پہلے سالانہ امتحان 2024 کے داخلہ کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 27دسمبر سے 20جنوری تک، دوگنا فیس کے ساتھ 21جنوری سے دو فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 3 سے 9 فروری تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں