ڈپٹی کمشنراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈیرہ غازی خان میں امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 22 اپریل 2024 22:41

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر کے ہمراہ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام ڈی پی ایس اور گورنمنٹ گرلز سکول نمبر 1میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچے کو سنٹر میں سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں امتحانی مراکز میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور نقل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سمیت تمام معاملات میں شفافیت لائی جائے اور کسی بھی مسئلے کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مراکز میں کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طلبا و طالبات سے امتحانی ماحول،سہولیات اور نگران عملہ کے رویہ بارے بھی معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں