پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700لیٹر مضر صحت دودھ تلف

منگل 30 اپریل 2024 17:25

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 700لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہزاد کالونی روڈ ڈی جی خان میں ملک شاپ کی چیکنگ کی اور ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی جس پر فوڈ اتھارٹی نے 700لیٹر دودھ تلف کر دیا اور مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہےاور عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیلپ لائن نمبر 1223 پر مفت رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں