ایرانی موبل آئل اور کھجور کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

منگل 30 اپریل 2024 21:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) تونسہ میں پولیس نے پل 22 ہزار پر ایرانی موبل آئل اور ایرانی کھجور کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،قانونی کارروائی کرنے کے بعد سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، اسی چیکنگ کے دوران تھانہ صدر پولیس نے ایرانی موبل آئل اور ایرانی کھجور کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا ۔

انچارج پل 22 ہزار تصور عباس نے کہا ہے کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر چیکنگ کے سسٹم کو سخت کیا گیا ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں