تیسری نیشنل جونئیر و یوتھ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، ڈیرہ غازیخان ٹیم کی نمایاں پوزیشن

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:08

تیسری نیشنل جونئیر و یوتھ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، ڈیرہ غازیخان ٹیم کی نمایاں پوزیشن
ڈی جی خان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے تیسری نیشنل جونیئر و یوتھ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈلز سمیت نمایاں پوزیشنز حاصل کیں،ڈویژنل سپورٹس آفیسر غلام مرتضے کے مراسلہ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی چیمپئن شپ میں لیوزا ساجد نے سو میٹر رکاوٹ کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا،علیشہ ریاض نے ہائی جمپ میں سلور میڈل جیتا،اسی طرح لیوزا ساجد،علیشہ ریاض،فرزانہ قیوم اور ماریہ خادم نے چار ضرب سو اور چار ضرب چار سو ریلے ریس میں چوتھی پوزیشن حاصل کیں،ماریہ خادم نے جولین تھرو میں بھی چوتھی پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں اور کوچ غلام حیدر اور غلام زینب کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں