رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رابعہ نے کرکٹ سٹیڈیم،جیمنزیم اور سپورٹس کے دیگر شعبوں سے متعلق انہیں بریفنگ دی۔رکن صوبائی اسمبلی نے کرکٹ سٹیڈیم کے معائنہ کے دوران سٹیڈیم کی صورت حال پر تشویش کا اظہارِ کرتے ہوئے بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھاس میں جان ڈالنے کیلئے باقاعدگی سے سیراب کرنے سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلنے کی فیس 5000 روپے سے کم کرکے 2000 روپے کیلئے بھی متعلقہ پلیٹ فارم پر بات کی جائے گی۔حنیف پتافی نے کہا کہ سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان کے کھلاڑیوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور یہاں پر مکمل سہولیات کی فراہمی کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کی ترقی کیلئے مشاورت سے سکیم تیار کرے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں