ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائیاں، قتل کے مقدمات میں ملوث مفرور ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 22:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے کارروائیاں کر کے قتل کے مقدمات میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایس پی صدر سرکل سید حماد نبی نے میڈیا کو بتایا کہ سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں قتل کے مقدمہ نمبر 175/19 پانچ سال سے مفرور اشتہاری غلام رسول ولد احمد بخش قوم ہتوانی اور مقدمہ نمبر 341/23 قتل کے ملزم محبوب ولد حبیب قوم ہتوانی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، اسی طرح مقدمہ نمبر 651/23 قتل کے مقدمے میں ملوث شاہجہان ولد سیف قوم سیہانی مفرور عرصہ پانچ معہ آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،اس طرح مقدمہ نمبر 50/24 بجرم 302 جابر ولد سعید قوم ممدانی عتیق ولد عبد الرحمٰن قوم گورچانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ نمبر 64/24 بجرم 302 پولیس مقابلہ میں ملوث کامران ولد باقر قوم کمہار سکنہ شاہ صدردین آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ مقدمہ نمبر 107/24بجرم 302 میں مطلوب محمد موسیٰ ولد محمد ابرہیم قوم ہتوانی جس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں