ڈیرہ اسماعیل خان، میونسپل کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت شہرکے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار

بدھ 26 جون 2019 16:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) میونسپل کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت شہرکے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، میونسپل کمیٹی کا عملہ افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹ، شہری سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہر کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمارہو چکی ہے، دکاندار دکانوں کے آگے پھٹے اور ریڑھیاں لگوا کر ماہانہ ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پوندہ بازار میں قائم ہونے والی عارضی دکانوں کو ختم کروایا گیا، میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے فروٹ فروشوں سمیت دیگر دکانداروں نے بلدیہ کے عملے کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد دوبارہ سے دکانیں سجا دیں جس کی وجہ سے بازاروں کو جانے والے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ رکشہ ڈرائیوروں نے بھی جگہ جگہ چنگ چی رکشے کھڑ ے کرکے بازاروں کو رکشہ اسٹینڈ میں تبدیل کر رکھا ہے۔ ڈیرہ شہر میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے حکام،ڈی ایس پی ٹریفک کو اس اہم مسئلے کی جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں