ڈیرہ اسماعیل خان،بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاؤنٹس کو بینکوں نے عارضی طور پر معطل کرنا شروع کردیا

بدھ 26 جون 2019 16:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء)بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاؤنٹس کو بینکوں نے عارضی طور پر معطل کرنا شروع کردیاجبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو میٹرک کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے، تاہم ڈیرہ ضلع بھر کے بیشتر بینکوں نے ا سٹیٹ بینک کی مقر رکردہ تاریخ سے قبل ہی بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاوئنٹس کو عارضی طور پر معطل کرنا شروع کردیا ہے، بینک انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ہولڈر جلد اپنے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک کروالیں، تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے، دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی 30 جون میں کچھ روز باقی ہیں اور اس سے قبل بغیر اطلاع بینکوں کا اکاؤنٹس کو عارضی پرمعطل کرنا غلط کام ہے، اگر اکاؤنٹ عارضی بند کرنے ہی ہیں تو سب سے پہلے کھاتہ داروں کوبذریعہ فون یا ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے تاکہ کھاتہ دار پریشانی سے بچ سکیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں