وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا سرکاری ایفی لیٹڈ کالجز کے لئے احسن اقدام، پرنسپل ڈگری کالج نمبر 3 و ممبر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ مسز شہلا عنبرین کا خراج تحسین

پیر 20 نومبر 2023 17:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا احسن اقدام صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ریجن میں سب سے پہلے سرکاری کالجوں کو ایسوسی ایٹ ڈگری سے بی ایس میں ایفی لیشن دے کر سینکڑوں طلبا کا وقت نہ صرف ضائع ہونے سے بچا لیا بلکہ باقی تمام یونیورسٹیوں کے لیے مثال بھی قائم کر دی جس پر پرنسپل ڈگری کالج نمبر 3 و ممبر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ مسز شہلا عنبرین نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائس چانسلر کی مثبت تعلیمی سوچ کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سینکڑوں طلبا کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ گیا اور اب وہ تمام طلباءتعلیم کی شمع سے روشناس ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گے مسز شہلا عنبرین کا مزید کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساﺅتھ ریجن میں تقریبا95کالجز ہیں جن کا کوہاٹ یونیورسٹی، یو ایس ٹی بنوں، یونیورسٹی آف لکی مروت اور گومل یونیورسٹی سے الحاق ہے اور ان تمام یونیورسٹی میں سب سے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ایچ ای ڈی کے نوٹیفیکیشن کو لاگو کرکے اہلیان علاقہ اور طلبا کے دل جیت لئے ہیں ۔

\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں