ڈیرہ اسماعیل خان،کلاچی اور درابن میں تین روزہ عوامی میلہ جاری

اتوار 20 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) کلاچی اور درابن میں ملک دشمن عناصر کے خلاف پولیس و سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد ان علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کے بہتر ہونے کے بعد کلاچی اور درابن کے علاقے کڑی بختیار میں تین روزہ عوامی میلہ جاری ہے جس کو مکمل طور پر پولیس کی طرف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کافی عرصے سے حالات خراب ہونے کی وجہ سے اس قسم کے عوامی تفریح کے میلے اور عوامی سرگرمیاں نہیں ہو رہی تھیں لیکن اب حالات بہتر ہونے پر ان سرگرمیوں کا آغاز اس میلے کی صورت میں ہوا،جو کل اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں