ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان کا مختلف علاقوں میں تھلہ جات کا دورہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:50

ڈیرہ اسماعیل خان۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) چہلم امام حسین کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے مختلف علاقوں میں تھلہ جات کا دورہ کیا۔ تھلہ متولیان سے سیکیورٹی انتظامات اورامن وامان بارے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے گزشتہ رات مختلف علاقوں میں واقع تھلہ جات کا دورہ کیا جبکہ چہلم امام حسین کے حوالے سے جاری پروگراموں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی پی او ڈیرہ نے تھلہ جات کے متولیان سے ملاقات کی اور ان سے امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات بارے بات چیت بھی کی۔ تھلہ متولیان نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی پی او دلاور خان بنگش نے کہا کہ چہلم امام حسین کے حوالے سے پولیس نے تمام تر انتظامات کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں