تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سی آر بی سی چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ،موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب جبکہ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود سی آر بی سی چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے آٹھ سالہ زکریا شدید زخمی ہوگیا ۔ موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔زخمی کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے زخمی بچے کے ماموں وزیر خان ولد صالح خان وزیر سکنہ سی آر بی سی چوک کی رپورٹ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں