ڈیرہ اسماعیل خان، عید کی آمد، مٹھائی، پھینیاں، کیک کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ

ہفتہ 23 مئی 2020 16:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) عید کی آمد ،شہریوں کی تیاریاں عروج پر، میٹھی عید پر میٹھائی ،پھینیاں اور کیک کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر ومضافاتی علاقوں میں قائم بیکریوں ومٹھائی کی دکانوں میں مٹھائی ،پھینیاں اور عید کیک کے خصوصی آرڈر بک کروائے جارہے ہیں جبکہ سویٹ شاپس کے مالکان نے بھی سپلائی میں اضافہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا تھا کہ عید الفطر کو میٹھی عید کہتے ہیں اور اس موقع پر میٹھا نہ ہوتو عید پھیکی گزرتی ہے ،عید کے موقع پر بالخصوص پھینیاں اور عید کیک کی زیادہ خریداری کی جارہی ہے اور یہ دو نوں چیزیں عید پر سب سے زیادہ خریدی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے سویٹس شاپس کے مالکان نے بھی آرڈر بک کرنے شروع کررکھے ہیں ،درین اثناء عید کا دن قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹیں جگمگا اٹھی ہیں ۔ تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں شہریوں کو بے پناہ رش ہے اور تل دھرنے کی جگہ موجود نہیں ،شہری عید الفطر کے دن سجنے سنورنے اور خوبصورت دکھائی دینے کے لئے خریداری کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں