ملزمان نے بچوں کی لڑائی پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا

جمعرات 3 جون 2021 15:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2021ء) ملزمان نے بچوں کی لڑائی پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ،دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج ،تھانہ ٹاون کی حدود میں واقع علاقہ کتھی کے رہائشی محمد خالد جوئیہ ولد محمد رمضان نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر کی جانب جارہا تھا کہ گھر کے قریب پہلے سے موجود ملزمان جمعہ خان اور وقاض پسران گل خان اقوام قصائی ساکنان کتھی نے میرے اوپر حملہ آور ہوکر مجھے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے زدوکوب کرنے لگے ،شورشرابے کی آواز سن کر میری بیوی گھر سے باہر آئی تو ملزمان نے اسے بھی زدوکوب کرکے زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

وجہ عداوت بچوں کی لڑائی پر تنازع بیان کیا گیا ہے ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں