علاقہ میربازی میں بچوں کی لڑائی کا شاخسانہ ‘دوبھائیوں کی باپ بیٹے پر فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوگیا‘مقدمہ درج

اتوار 22 جولائی 2018 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) علاقہ میربازی میں بچوں کی لڑائی کا شاخسانہ ‘دوبھائیوں کی باپ بیٹے پر فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوگیا‘مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں علاقہ میربازی میں عالمگیر نامی شخص کے گھر کے قریب دوافراد نے شیر جان اوراس کے بیٹے قیوم خان سکنہ میربازی پر فائرنگ کردی ۔ خوش قسمتی سے بیٹامحفوظ رہاجبکہ باپ شیر جان گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ کلاچی میں مقتول کے بیٹے نے اس واقعے کی رپورٹ کریم اوررضوان پسران عبداللہ سکنہ میربازی کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرادی ہے ۔ رپورٹ میں کہاہے کہ دوروزقبل ہماری ملزمان سے بچوں کے تنازعے پرلڑائی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں