ڈیرہ اسماعیل خان،گرڈ سٹیشن میں مرمت کے کام کے باعث 8 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:09

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) 132KVپیسکو گرڈ سٹیشن میں مرمت اوردیگرکاموں کے سلسلے میں 24ستمبر2018کوصبح8بجے سے دوپہر2بجے تک کام کے باعث بجلی کے 8فیڈرزبندرہنے کااعلامیہ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریذیڈنٹ انجینئر132KVپیسکو گرڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی کے صارفین کومطلع کیاجاتاہے کہ بروزسوموار24ستمبر2018کوصبح 8 بجے سے 2بجے دوپہر تک 132KVگرڈسٹیشن میں مرمت اورپروٹیکشن پاورٹرانس فارمراوربریکرزکی جائے گی جس کے باعث ٹی ٹی مل فیڈر، سٹی نمبرون اورٹو،ڈگری کالج ، قیوم نگر،ڈی ڈی اے،ریڈیوپاکستان اورباران آباد فیڈرزمتاثرہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں