ڈی آئی خان، مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی کے لئے دس روزہ خصوصی مہم شروع

منگل 16 اکتوبر 2018 23:53

ڈی آئی خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈیرہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام اور خطرناک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی کے لئے دس روزہ خصوصی مہم شروع کردی گئی ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ڈیرہ ظہور بابرآفرید ی کی جانب سے ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور خطرناک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے ۔

دس روزہ مہم کو کامیاب بنانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر نقدانعامات اور تعریفی اسناد جبکہ ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے خلاف دس روزہ مہم شروع کردی گئی ہے ۔ اس مہم کا مقصد شہر میں منشیات کے پھیلائو کی روک تھام کرنا ہے تاہم اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ، والدین اور خصوصا نوجوانوں کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے اور انہیں آگاہی فراہم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے کہ وہ منشیات کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہ ہوں۔

منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں دس رو زہ مہم کا آغاز کردیاگیا ہے جسے ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کے بارے میں شعور اور اس سے منسلک سماجی، نفسیاتی، اقتصادی اور جسمانی نقصانات کی آگاہی فراہم کرنا بھی اولین معاملہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ منشیات کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے۔

حکومت خیبر پختونخوا قومی ایکشن پلان کے تحت منشیات کی طلب کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان مجرموں کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے جو آگے بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سول سائٹی کو بھی بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ منشیات کے منفی اثرات کے بارے میں لوگ کو آگاہی اور نوجوانوں کو ایسا ماحول دیاجائے کہ وہ نشے کی جانب جانے کے بجائے معاشرے کے لئے اچھے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں