وفاقی حکومت نے سرکاری سطح پرعیدمیلاد النبیؐ منانے کافیصلہ کیاہے،ڈی پی اوڈی آئی خان

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:52

ڈی آئی خان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء)ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے کہاکہ12ربیع الاول جشن عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پروفاقی حکومت نے سرکاری سطح پرعیدمیلاد النبیؐ منانے کافیصلہ کیاہے،یہ تہوارہم سب کاہے اورکوشش کریں کہ مل جل کر پرامن طریقے سے اس تہوارکومنایاجائے ۔وہ اپنے دفتر میں12ربیع الاول جشن عیدمیلاد النبیؐ کے سلسلے میںمنعقدہ اعلیٰ ضلعی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن حاجی ثناء اللہ مروت ، ایس پی صدرحسن افضل ،اے ایس پی سٹی ناصرمحمود سمیت تمام ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوز کے علاوہ سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ ، ضلعی نائب ناظم اسماعیل بلوچ ،مولاناخلیل احمدسراج ، سید نزاکت حسین شاہ گیلانی،قاری اعجازفاروقی ،علامہ قسمت علی ، سید برہان الدین ، مشتاق ڈار،حاجی بشیر، حاجی عبدالرشیددھپ سمیت تمام علماء کرام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ یہاںکے لوگ امن پسند اورخوش طبع ہے ،یہ ایک گلدستے کی مانندہیں جس میں ہررنگ ، نسل وقوم کے افراداکٹھے رہائش پذیر ہیں اوریہی اس علاقے اورعوام کی خوبصورتی ہے ،ہماری دعاہے کہ اللہ پاک ہمیںاپنے مقصداورنیت میں کامیاب کرے ،ہمارامقصد اورنیت ڈیرہ کی عوام میں فرقہ واریت اورخوف دورکرکے تمام علماء کرام کوایک میز پرلایاجائے اورہرفرقہ اپناتہوارمکمل آزادی اورامن سے منائے۔ انہوںنے کہا کہ پرانے معاہدات پرسختی سے عمل درآمدکیاجائے گا اور کسی کو بھی امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اس موقع پر شرکاء نے انہیں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں