ڈیرہ اسماعیل خان، سخت سردی میں بلاجواز گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر

پیر 17 دسمبر 2018 19:32

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) عوام محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کے نشانے پر آگئے،گھنٹوں گھنٹوں بجلی اور گیس بند رہنے کیوجہ سے عوام مشکلات کا شکار،ڈیرہ کی معیشت جو پہلے سے تباہ ہے رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس اور واپڈا والے پورا کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سخت سردی میں بلاجواز گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی بھی دونوں محکموں کے سامنے بے بسی کے تصویر بنے ہوئے ہیں،گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کے وجہ سے کاروباری طبقہ اور دیگر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں، ڈیرہ کے عوام مسیحا کے منتظر۔

پوے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی اور سوئی گیس کے ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں