تاجران معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،اسٹیشن

کمانڈربریگیڈئیررائو عمران سرتاج

جمعرات 17 جنوری 2019 21:07

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیررائو عمران سرتاج نے کہاہے کہ تاجران معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔سرکلرروڈکومال روڈکی طرز پرڈیزائن کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جس کا مقصدعلاقے کی نہ صرف خوبصورتی ہے بلکہ اس کے علاقے کی تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے انجمن تاجران شرقی سرکلرروڈ وکینٹ ایریاکے صدرچوہدری جمیل احمد کی قیادت میں ملنے والے تاجران کے وفد سے کیا۔ صدرچوہدری جمیل احمد نے کینٹ بورڈکے کرایوں میں نظرثانی کے فیصلوں پر تاجران کی طرف سے اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیررائوعمران سرتاج کا شکریہ اداکیااوران کواپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیررائوعمران سرتاج نے کہاکہ پاک فوج قیام امن کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی ۔ امن کی وجہ سے اس کے اثرات تجارت پر پڑتے ہیں اورتاجران خوشحال ہوتے ہیں اورملک ترقی کرتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں