محکمہ سوئی گیس کی ڈیرہ کی عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ عروج پر

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) محکمہ سوئی گیس کی ڈیرہ کی عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ عروج پر، ڈیرہ میں تعینات بلنگ آفیسر محمد کامران جان کا تبادلہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کا باوا آدم ہی نرالا ہے، محکمہ میں عوام الناس سے اپنے اچھے رویئے کی وجہ سے مقبول ترین بلنگ آفیسر محمد کامران جان کو بغیر کسی شکایت کے لکی مروت ٹرانسفر کردیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے کاروباری اور عوامی حلقوں نے اس تبادلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس لاہور، پشاور اور ڈی آئی خان کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تبادلے کو فوری طور پر منسوخ کرکے عوام کی داد رسی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں