ڈیرہ اسماعیل خان، جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی، پانچ افراد زخمی، 26افراد کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 6 جون 2020 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) جائیداد کے تنازع پر دو گروپ ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے ،دونوں جانب سے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا بے دریخ استعمال، ایک جانب تین افراد جبکہ دوسری جانب دو بھائی زخمی ہوگئے ، پولیس نے دونوں جانب کے 26افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود علاقہ گرہ ازک میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے اور دونوں جانب سے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

لڑائی کے دوران ایک جانب حفیظ الرحمن بلوچ ، اسکے دو بھائی عتیق الرحمن اور شفیق الرحمن جبکہ دوسری جانب رمضان بلوچ اور اسکا بھائی عمران زخمی ہوگئے۔ چودھوان پولیس نے دونوں جانب کی الگ الگ رپورٹس پر دونوں جانب کے 26افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں