ڈیرہ اسماعیل خان، ادھار رقم پر سود طلب کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:14

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) ادھار رقم پر سود طلب کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ،بستی دھپانوالی ڈیرہ کے رہائشی غلام رسول ولد پوٹھوخان بلوچ نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ اس نے ملزم محمد ریاض ولد دوا جان سکنہ حال بستی درکھانوالی دین پور سے کچھ رقم بطور ادھار لی جس کی بابت وہ ملزم کو دو لاکھ روپے کی رقم اداکرچکا ہے لیکن ملزم مزید رقم سود کی مد میں طلب کرتاہے ،پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف 3 سود ایکٹ مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں