ڈیرہ اسماعیل خان ، دو بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی

خاتون خانہ اپنی2بچے ، 2تولہ طلائی زیورات 80 ہزارکی نقدی اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئی، شوہر کی رپورٹ پر تین نامز ملزمان بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج

پیر 20 ستمبر 2021 23:37

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) دو بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، خاتون خانہ اپنی2بچے ، 2تولہ طلائی زیورات 80 ہزارکی نقدی اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئی، شوہر کی رپورٹ پر تین نامز ملزمان بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون میں سکند رشمالی کے رہائشی مسو ولد عبدالرحمن کمہار نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان امیر، نذیر اور سید میر پسران غلام شبیر کنیرا سکنائے گرہ حیات میری اہلیہ( گ ب) کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

میری اہلیہ گھر سے جاتے ہوئے میرے دو بچوں 2سالہ ماہ نور اور6سالہ تیمور کے علاوہ 2تولہ طلائی زیورات، 80ہزار روپے کی نقدی اور چند جوڑے کپڑے بھی اپنے ہمراہ لے گئی ہے۔ تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس نے خاتون خانہ کے شوہر کی رپورٹ نامزد ملزمان بھائیوں کیخلاف زیر دفعات496-A, 109/34ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں