'ڈیرہ اسماعیل خان، سپر مارکیٹ اینڈ فوڈ وے کے زیر اہتمام علاقہ میں کلچرکے فروغ اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے لگائے گئے فیملی فیسٹیول کا انعقاد

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

&ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سپر مارکیٹ اینڈ فوڈ وے کے زیر اہتمام علاقہ میں کلچرکے فروغ اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے لگائے گئے فیملی فیسٹول کے انعقاد کے حوالے سے ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے وفد نے زیر قیادت صدر پریس کلب احمدخان کامرانی انڈس ویو روڈ پر دریا ئے سندھ کے کنارے پر فضامقام پر قائم جدید طرز کی نئی سپر مارکیٹ اینڈ فوڈ وے کا دورہ کیا وفد میں سابق صدر محمدیسین قریشی ،محمد ریحان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، ظفر اعوان اور عثمان اعوان شامل تھے۔

دورے کی دعوت چیف ایگزیکٹو سپر مارکیٹ اینڈ فوڈ وے ملک رمضان دھپ،ملک ساجد دھپ مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین سلمان بابر دھپ نے دی تینوں بھائی اس مارکیٹ اور فوڈوے کے مالک بھی ہیں جنہوںنے وفد کو فوڈ سٹریٹ کا دورہ کرایا ،جہاں پر مختلف اشیا کے اسٹال سجائے گئے تھے اس موقع پر فیملیز کا بہت رش دیکھنے میں آیا، اس پر فتنہ دور میں اس فوڈ وے مارکیٹ کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس میں کھانے پینے کے فوڈ آوٹ لیٹس کے ساتھ ساتھ سستی چیزوں کے سٹال اور دکانیں بھی موجود ہیں اس فوڈوے مارکیٹ میں مردوزن و بچوں کیلئے تفریح کی سہولیات موجود ہیں اور فیملیز بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں سیکورٹی ،کار پارکنگ اور باجماعت نماز کا بھی بندوبست ہے رات کے وقت روشنیوں کے نظارے فوڈوے مارکیٹ کے حسن کو دوبالا کر دیتے ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بے روزگاری کے اس دور میں یہ مارکیٹ بیسیوں خاندانوں کے لیئے روزگار کا باعث بھی بنی۔

(جاری ہے)

آخر میں ملک برادران نے شرکا وفد کی ہائی ٹی کے ساتھ انکی مہمان نوازی کی اور علاقائی اجرک بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں