ڈیرہ اسماعیل خان میں چور رضوان آرائیں نامی شخص کے گھر سے7تولے سونے کے زیورات اور ساڑھے 3 لاکھ روپے کی نقدی چوری

منگل 21 مارچ 2023 18:28

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ لکھرا میں چور رضوان آرائیں نامی شخص کے گھر سے7تولے سونے کے زیورات اور ساڑھے 3 لاکھ روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ لکھرا میں چور رضوان آرائیں کے گھر کے کمرے میں موجود 7تولے سونے کے زیورات اور ساڑھے 3 لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے، صدر پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ رضوان آرائیں کی رپورٹ پر سہیل سکنہ لکھرا کےخلاف درج کرادیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں