سابق صوبائی وزیر سردار ثناء اللہ خان میانخیل کی وفات پر علاقہ میں خلاء پیدا ہواہے، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 21 مارچ 2024 15:31

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈہ پور کا وفاق کے حوالے سے رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، وفاق سے ان کے تعلقات اچھے نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر سردار ثناء اللہ خان میانخیل کی وفات پر علاقہ میں ایک خلاء پیدا ہواہے، وہ ایک بہترین انسان اور پارلیمنٹرین تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیساکھی گرا ؤنڈ میں پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی کلاچی سردار احسان اللہ خان میانخیل کے والد ،پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان میانخیل ، پیپلزپارٹی کی طرف ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ کے امیدوار سردار قیضار خان میانخیل ، سردار عنایت اللہ خان میانخیل کے بھائی سابق صوبائی وزیر سردار ثناء اللہ خان میانخیل کے جنازہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر ملک فرحان افضل دھپ و دیگر موجود تھے، نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان ، ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی ، سمیت ممبران اسمبلی ، معززین علاقہ، رشتہ داروں ، دوستوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی نے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو قانونی چارہ جوئی کرینگے، ملک مشکل حالات سے گزررہاہے، ملک کو بھنور سے نکالیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہم وفاق سے رابطہ کرینگے تاکہ اس مسئلہ کا حل نکالا جاسکے ۔

\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں