منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث 02 لیڈی سملگر گرفتار 6215 گرام چرس برآمد،

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:32

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈیر ہ پولیس نے منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث 02 خواتین سملگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6215 گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او کینٹ گل شیر خان نے بڑی و کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث خواتین کے 02 رکنی گروہ کو ٹریس کرکے مسماۃ مہک بی بی زوجہ عمران سکنہ سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے 02 پیکٹ چرس (فی پیکٹ 1250 گرام) جبکہ مسماۃسلمی بی بی زوجہ ارمان قوم بنوچی سکنہ سرائے نورنگ ضلع لکی مروت کے قبضہ سے 03 پکیٹ چرس جن کا وزن 1245 گرام،1240 گرام اور 1230 گرام ہے برآمد کرکے دونوں خواتین منشیات سملگرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان کے مطابق متذکرہ بالا خواتین کے منشیات سمگلنگ کی شکایات موصول ہونے پر کچھ عرصہ سے نظر رکھی جا رہی تھی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے میری قیادت میں آج اس گروہ کو گرفتار کرلیا ہے اسی طرح منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پکڑی جانیوالی منشیات دیگر اضلاع میں سمگل کی جارہی تھی جسے ڈیرہ پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں