ڈیرہ اسماعیل خان ،کروڑوں روپے کی لاگت سے پارکوں اور سڑکوں پر لگائی گئی سولر لائٹس عدم توجیہی کے باعث خراب

ہفتہ 25 فروری 2017 21:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)کروڑوں روپے کی لاگت سے پارکوں اور سڑکوں پر لگائی گئی سولر لائٹس عدم توجیہی کے باعث خراب ہوگئیں ،پارک اور سڑکیں اندھیروں میں ڈوب گئے ،عوامی حلقوں کا حکومت سے سولر لائٹس منصوبے کی ناکامی کا باعث بننے والے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کرنے او ر سولر لائٹس منصوبے کی بحالی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرف ڈیرہ اسماعیل خان کے حقنواز پارک ،انصاف پارک سمیت سر کلر روڈ و دیگر مقامات پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کروڑوں روپے سے سولر لائٹس کے کھمبے لگائے تھے جس میں سولر لائٹس ،بیٹری ،کھمبا اور بلب وغیرہ شامل تھے، لیکن تنصیب سے اب تک کسی نے ان سولر لائٹس کی مرمت اور بحالی کیلئے کوئی کام نہیں کیا، جسکی وجہ سے سولر لائٹس خراب ہوگئیں ہیں عوامی حلقوں نے پی ٹی آئی حکومت سے سولر لائٹس منصوبے کو ناکام کرنے والے ذمہ دار وں کے خلاف فوری انکوائری کرنے اور سولر لائٹس کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں