مخلوط صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، شہری آبادی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مردم شماری ناگزیر ہوچکی ہے
سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اﷲ خان کا اجتماعات سے خطاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:33
دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے مگر شہری آبادی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مردم شماری ناگزیر ہوچکی ہے تاکہ درست اعداد وشمار کی روشنی میں منصوبہ بندی کرکے بہتر انداز میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
درست اعداد وشمار نہ ہونے کی وجہ سے عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بعض مشکلات ہیں مگر صوبائی حکومت اورمحکمہ بلدیات کی انتھک محنت اورکوششوں کی وجہ سے آج عالمی ادارے بھی محکمہ کی اچھی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی ترقی تجاوزات کا خاتمہ ،صفائی وستھرائی ،آبنوشی ،نکاسی آب اور سڑکوں کے بڑے بڑے پراجیکٹس کی تعمیر ومرمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اﷲ خان نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اﷲ نے پاکستان کو ہر نعمت سے مالامال کیا ہے لیکن69سال میں اسلامی نظریہ، آئین کے احکامات اور قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کیا گیا ہے۔ کرپشن پاکستان کے تعمیر و ترقی کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس رکاوٹ کو دور کر کے پاکستان کو ایک اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنائیں گے ۔عوام کی اصل عید اس دن ہوگی جب پاکستان سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا صوبہ وسائل سے مالامال ہے یہاں کے محنتی عوام کواگر حقوق مل جائیں تو صوبہ خیبرپختونخوا چند سالوں میں مثالی ترقی کر سکتا ہے ۔صوبہ میں میں زمین کے نیچے قدرتی ذخائر کا سمندر ہے۔اس صوبہ میں سعودی عرب سے بڑھ کر خوشحالی کے ذرائع ہیں ان کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے ہمارے پاس پانی اور جنگلات کی قوت ہے ۔ہمارے حصہ کی بجلی ،گیس ،کوئلے اور پانی کی ادائیگیاں نہیں ہو رہی ہیں۔وفاق کے ہاتھوں صوبہ خیبر پختونخوا کی نو آبادیاتی کسی صورت قبول نہیں۔دوسرے تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے اس لیے لوگ جوق در جوق جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں صوبے میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔متعلقہ عنوان :
دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
اپر دیر،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن جانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی
شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری
فیس بک پر دوستی بھارتی لڑکی کو نئی دہلی سے پاکستان کھینچ لائی
وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس گئے
دیر لوئر،صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں تحصیل خال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان
امپورٹڈ نے حکومت نے رات کوگیس کی قیمت 45 فیصد بڑھا کرایک اور تحفہ دے دیا
دیر لوئر،بلدیاتی انتخابات کے دن اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 لگادی گئی
آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ
دیر بالا میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے
دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی
دیر بالا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے